راشن چاول کی اسمگلنگ کے خلاف محکمہ سول سپلائزکا کریک ڈاؤن
حیدرآباد ، 24 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ اسٹیٹ سول سپلائزڈپارٹمنٹ نے سرکاری راشن چاول کی غیرقانونی منتقلی اور بلیک مارکٹنگ کو روکنے اپنی نگرانی سخت کردی ہے۔حکومت نے عوامی نظام تقسیم کے چاول کی اسمگلنگ میں ملوث دلالوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے راشن ڈ
راشن چاول کی اسمگلنگ کے خلاف محکمہ سیول سپلائزکا کریک ڈاؤن


حیدرآباد ، 24 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ اسٹیٹ سول سپلائزڈپارٹمنٹ نے سرکاری راشن چاول کی غیرقانونی منتقلی اور بلیک مارکٹنگ کو روکنے اپنی نگرانی سخت کردی ہے۔حکومت نے عوامی نظام تقسیم کے چاول کی اسمگلنگ میں ملوث دلالوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے راشن ڈیلروں کے خلاف نظررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویجلنس حکام نے اب ہرماہ راشن کی دکانوں اور گوداموں کا دو بار معائنہ کرنے کے لئے ایک خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے اوریہ واضح کر دیا ہے کہ اگرجانچ کے دوران کوئی بھی ڈیلربے قاعدگی میں ملوث پایا گیا تواس کی ڈیلر شپ فوری طورپرمنسوخ کردی جائے گی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ویجلنس کی چھاپہ ماری میں تقریباً 1500 کوئنٹل راشن چاول ضبط کیا جا چکا ہے۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی ایسے افراد جن کے پاس غیر قانونی طور پر راشن کارڈ موجود ہیں وہ کوٹہ لینے کے بعد اسے ڈیلروں کو 15روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر دیتے ہیں جو بعد ازاں دیگر ریاستوں کو اسمگل کر دیا جاتا ہے۔ایک تخمینہ کے مطابق، موجودہ فہرست میں تقریباً 8 سے 9 لاکھ کارڈ ہولڈرس ایسے ہیں جو راشن کے اہل نہیں ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande