
امپھال، 24 فروری (ہ س) عسکریت پسند تنظیم کے سی پی (ایم ایف ایل) کے ایک سرگرم کیڈر کو منی پور میں عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جاری آپریشن کے ایک حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
منی پور پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ 55 سالہ خادم جوئے چندر میتی عرف انوچا کو گزشتہ پیر کو امپھال مشرقی ضلع کے لملی پولیس اسٹیشن کے تحت لملی ممنگ لائکائی سامو لامبل سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم سے 50 راو¿نڈ زندہ اے کے سیریز کی گولیوںکو ضبط کیا، جو امپھال مشرقی ضلع کے لامائی مائی لائیکائی کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی