
طیارہ حادثہ کی تفصیلی رپورٹ جلد جاری کرنے کی اپیل، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ثبوتوں سمیت خطممبئی ، 23 فروری (ہ س)۔ بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر این سی پی (ایس پی) کے ایم ایل اے روہت پوار نے آنجہانی اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کو لے کر شفاف اور وقت بند جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کے لیے مقررہ مدت طے کی جانی چاہیے تاکہ معاملہ طول نہ پکڑے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حادثہ سے متعلق تمام شواہد اور ایک خط وہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو دن میں رپورٹ آنے کی بات ہو رہی ہے، لیکن اگر یہ محض رسمی کارروائی ثابت ہوئی تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔روہت پوار نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ کو پہلے ہی ثبوتوں کے ساتھ مکتوب دے چکے ہیں۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں شواہد صحیح انداز میں اکٹھے کر رہی ہیں یا نہیں اور پائلٹ کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے وی ایس آر کمپنی کے تعلق سے ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سی آئی ڈی کی ایک ماہ کی کارروائی کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور یہ واضح ہونا چاہیے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کی گئی یا نہیں۔ بلیک باکس کی تصویر ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل جانچ اور تفصیلی رپورٹ جلد جاری کی جائے اور سی بی آئی کے لیے مقررہ وقت طے کیا جائے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے