
شرد پوار کی طبیعت بہتر، آئندہ 48 گھنٹوں میں ملے گی اسپتال سے چھٹیپونے، 23 فروری (ہ س)۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ این سی پی (شرد چندر پوار) کے صدر شرد پوار کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ پیر، 23 فروری 2026 کو جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں اور وہ مناسب غذا لے رہے ہیں۔اتوار، 22 فروری 2026 کو قے ہونے کے باعث ان کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر سیلائن دی گئی اور خون کے ٹسٹ و سی ٹی اسکین کیے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام معائنے تسلی بخش ہیں اور فکر کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسپتال سے رخصت ہونے کے بعد وہ چند دن پونے میں قیام کریں گے اور مکمل آرام کے بعد ممبئی واپس جائیں گے۔ انہیں اگلے چند دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے