ایف ایس ایس اے آئی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرے گا
نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ ہولی اور دیگر آنے والے تہواروں کے پیش نظر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے
ایف ایس ایس اے آئی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرے گا


نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ ہولی اور دیگر آنے والے تہواروں کے پیش نظر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مارچ کے مہینے کے دوران مٹھائیوں، دودھ اور دودھ کی مصنوعات، خوردنی تیل اور دیگر تہوار کے کھانوں کی سخت جانچ اور نگرانی میں اضافہ کریں اور ملاوٹ کو روکنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیں۔ایف ایس ایس اے آئی نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کمشنروں کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہیں ملاوٹ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انہیں باقاعدہ چھاپے اور معائنہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی آن وہیلز کے ذریعے نمونوں کی موقع پر جانچ کی سہولت فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایف ایس ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ تہواروں کے دوران صارفین کو خالص اور محفوظ کھانے کی اشیاءفراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ کی صورت میں دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خوراک میں ملاوٹ اور غلط لیبلنگ کو روکنے کے لیے یہ قدم ضروری ہے۔اتھارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ تہواروں کے سیزن کے پیش نظر ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے لیے ملک بھر میں ملاوٹ کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ دودھ پر مبنی مٹھائیوں کے نمونے حاصل کیے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی دکاندار صحت عامہ سے سمجھوتہ نہ کر سکے۔ ملاوٹ کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے لائسنس بھی منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande