مرکز نے آندھر پردیش میں انٹرنیٹ کی رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدہ کیا، 2,432 کروڑ روپے کی منظوری دی
نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش میں دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، مرکز نے ریاست کے دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضب
مرکز نے آندھر پردیش میں انٹرنیٹ کی رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدہ کیا، 2,432 کروڑ روپے کی منظوری دی


نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔

مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش میں دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، مرکز نے ریاست کے دیہی ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کے لیے 2,432 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

مرکزی وزارت مواصلات نے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت کے ادارے ڈیجیٹل انڈیا فنڈ اور آندھرا پردیش حکومت کے درمیان بھارت نیٹ پر نظرثانی شدہ پروگرام کے نفاذ میں تیزی لانے کے لیے اتوار کو وزیر اعلیٰ کے دفتر، تڈیپلے (گنٹور) میں ہوئے اس معاہدے میں ریاستی وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، مرکزی وزیر مواصلات جیوتیرادتیہ اور ریاستی وزیر برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر موجود رہے ۔

معاہدے پر ڈیجیٹل انڈیا فنڈ ایڈمنسٹریٹر شیامل مشرا اور آندھرا پردیش حکومت کے اسپیشل چیف سکریٹری (انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ) مووا تروملا کرشنا بابو نے دستخط کئے۔

مرکزی وزیر سندھیا نے کہا کہ نظرثانی شدہ بھارت نیٹ پروگرام 1.39 لاکھ کروڑ روپے کی پبلک فنڈڈ اسکیم ہے، جس کا مقصد ملک کے ہر گاو¿ں کو فائبر اور براڈ بینڈ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اسے ٹیکنالوجی کی جمہوریت قرار دیا۔ ریاستی وزیر ڈاکٹر چندرشیکھر نے کہا کہ یہ معاہدہ دیہی علاقوں میں آخری میل کے رابطے کو مضبوط کرے گا اور لوگوں کو سستی اور قابل بھروسہ ڈیجیٹل خدمات فراہم کرے گا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب نائیڈو نے اسے ریاست کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس سے تعلیم، صحت اور ای گورننس خدمات میں بہتری آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande