

گھریلو شیئر بازار میں لارج کیپ اور مڈ کیپ انڈیکس میں تیزی، اسمال کیپ انڈیکس میں کمی
نئی دہلی، 22 فروری (ہ س)۔
جمعرات کو بڑے پیمانے پر فروخت کا سامنا کرنے کے باوجود، مقامی اسٹاک مارکیٹ ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہی۔ پیر سے جمعہ تک تجارت کے بعد، بی ایس ای سینسیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 187.95 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 82,814.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح این ایس ای نفٹی پورے ہفتے کے بعد 100.15 پوائنٹس یا 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ 25,571.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔
20 فروری کو ختم ہونے والے تجارتی ہفتے کے دوران، بی ایس ای لارج کیپ انڈیکس 0.40 فیصد کے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ کینرا بینک، بینک آف بڑودہ، پنجاب نیشنل بینک، یونین بینک آف انڈیا، کمنز انڈیا، اور ہنڈ ئی موٹر انڈیا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ دریں اثناانو ایج(انڈیا) ٹیک مہندرا، سویگی ،ایل ٹی آئی مائنڈ ٹری،واری اینرجی،ایس آر ایف اور ایٹرنل کے شیئر ٹاپ لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔
سیکٹرل انڈیکس کو دیکھتے ہوئے، نفٹیپی ایس یو بینک انڈیکس نے گزشتہ ہفتے ہفتہ وار بنیادوں پر 5.50 فیصد اضافہ کیا۔ اسی طرح، نفٹی انرجی انڈیکس میں 2.43 فیصد اضافہ ہوا، اور ایف ایم سی جی انڈیکس میں ہفتے کے لیے 1.71 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں، نفٹی فارماسیوٹیکل، ڈیفنس، اور ہیلتھ کیئر انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری طرف، نفٹی آٹوموبائل، میڈیا، اور آئی ٹی انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 1.30 فیصد سے 2.49 فیصد تک گر گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ