
کسی بے حد خوبصورت چہرے کو دیکھ کر اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ اسے اوپر والے نے فرصت میں تراشا ہے۔ ہندی سنیما کی بے مثال اداکارہ مدھوبالا کے لیے یہ قول بالکل درست بیٹھتا ہے۔ اپنی مافوق الفطرت خوبصورتی، معصوم مسکراہٹ اور فطری اداکاری کی وجہ سے انہوں نے ناظرین کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
14 فروری 1933 کو پیدا ہونے والی مدھوبالا نے بے حد کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہندی سنیما کی سب سے پسندیدہ ہیروئنز میں شمار ہونے لگیں۔ انہیں ان کی بے مثال خوبصورتی کی وجہ سے ’’وینس آف ہندی سنیما‘‘ کہا گیا۔ لیکن ان کی پہچان صرف خوبصورتی تک محدود نہیں تھی، وہ ایک مضبوط اور حساس اداکارہ بھی تھیں، جنہوں نے ہر کردار میں جان ڈال دی۔
تاریخی شہرہ آفاق فلم ’’مغل اعظم‘‘ میں انارکلی کا کردار ادا کر کے انہوں نے اداکاری کی ایسی بلندیوں کو چھوا، جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ شہزادہ سلیم اور انارکلی کی پریم کہانی کو انہوں نے جس درد، وقار اور نزاکت کے ساتھ پردے پر جیا، وہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں امر ہو گیا۔ وہیں، مزاح سے بھرپور فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ میں ان کا چلبلا اور شوخ انداز ناظرین کو خوب بھایا۔ کشور کمار کے ساتھ ان کی جوڑی نے فلم کو یادگار بنا دیا۔
مدھوبالا کا فلمی سفر بھلے ہی طویل نہ رہا ہو، لیکن اثر انتہائی گہرا تھا۔ نجی زندگی میں دل کی سنگین بیماری سے جوجھتی رہیں اس اداکارہ نے محض 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969 کو دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
آج بھی جب ہندی سنیما کی سب سے حسین اور بااثر اداکاراوں کا ذکر ہوتا ہے، تو مدھوبالا کا نام عقیدت اور احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ ان کی مسکراہٹ، ان کی آنکھوں کی معصومیت اور پردے پر بکھیرا گیا ان کا جادو فلمی شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
دیگر اہم واقعات:
1768 - کرنل اسمتھ نے حیدرآباد کے نظام کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت نظام نے برطانوی حکومت کا تسلط تسلیم کر لیا۔
1940 - روسی فوجوں نے یونان کے قریب واقع لاسی جزیرے پر قبضہ کیا۔
1964 - چین نے اپنے موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کھلی حمایت کی۔
1970 - گیانا ملک جمہوریہ بنا اور آج کے دن کو اس ملک کا قومی دن قرار دیا گیا۔
1981 - اسپین میں دائیں بازو کی فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، جس سے سیاسی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
1983 - ہندوستانی/امریکی کامیڈین عزیز انصاری پیدا ہوئے۔
1998 - حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی جانچ کو لے کر پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان اور عراقی نائب وزیر اعظم طارق عزیز کے درمیان تاریخی معاہدہ منعقد، دنیا میں پہلی بار بچھڑے کا کلون ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تیار۔
2001 - امریکی سینیٹ کے ذریعے سی ٹی بی ٹی مسترد، میزائل ڈیفنس سسٹم جاری رکھنے کا اعلان۔
2005 - افغانستان کے صدر حامد کرزئی تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے۔
2006 - عراق میں نسلی تشدد میں 159 افراد مارے گئے۔
2006 - ہندوستان نے پاکستان کو سب سے زیادہ پسندیدہ قوم کا درجہ دینے کی سفارش منظور کر لی۔
2007 - پاکستان نے شاہین-2 کا تجربہ کیا۔
2008 - 10 سال بعد چنار سیمنٹ فیکٹری میں پیداوار شروع ہوئی۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے جیٹ ٹرینر ہاک طیارے کو ملک کے بیڑے میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
2008 - کولمبو میں ہوئے ایک دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوئے۔
2009 - ہندوستانی تیر اندازوں نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایشین گراں پری آرچری چمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ میں تین چاندی کے تمغے جیتے.
2009 - فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں میں تمباکو نوشی کے مناظر دکھانے پر لگی پابندی ختم کر دی گئی۔
2010 - 2962ویں ون ڈے میں بنائی گئی پہلی ڈبل سنچری بنانے والے سچن کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے گوالیار کے کیپٹن روپ سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ایک روزہ میچ 153 رنز سے جیت لیا۔ 402 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43ویں اوور میں 248 رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔
2010 - ہندوستان کے مشہور مصور ایم ایف حسین کو قطر کی شہریت دے دی گئی۔
2020 - بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے ایک اہم حکم میں میانمار سے روہنگیا آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کو کہا۔
2020 - برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے برطانوی حکومت کے بریگزٹ قانون کو منظوری دی۔
2020 - کرپشن پرسیپشن انڈیکس (بدعنوانی کے تصور کے اشاریے) میں ہندوستان 80ویں مقام پر لڑھک گیا۔ ڈنمارک اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر سرفہرست بنے رہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن