
واشنگٹن، 21 فروری (ہ س)۔ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 10 فیصد عالمی ٹیرف کا حکم نامہ جاری کیا ہے جو فوری طور پر نافذ ہوگا۔ موجودہ امریکی ٹیرف کے علاوہ عائد کی گئی یہ فیس ہندوستان سمیت تمام ممالک کو متاثر کرے گی۔
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے حالیہ دنوں میں عائد کردہ ٹیرف کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد 21 فروری کو صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف لگانے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے۔ وہائٹ ہاوس نے ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ٹرمپ کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر نے تمام ممالک پر 10 فیصد کا عالمی ٹیرف لگانے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ ٹیرف فوری اثر سے نافذ ہوگا۔
امریکی سپریم کورٹ نے ایک دن قبل ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے اسے مایوس کن بتاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ان کے دلائل کو صحیح طرح سے نہیں سنا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایسے فیصلے کی امید نہیں تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن