
ساوتھ سنیما کے دو قدآوراداکار کمل ہاسن اور رجنی کانت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ تقریباً 47 سال بعد دونوں سپر اسٹارز ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے، جس سے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پھیل گیا ہے۔ اس انتہائی متوقع فلم کا پہلا پرومو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
معروف ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا کوڈ نام ’کے ایچ آر کے‘ ہے۔ نئے ریلیز ہونے والے پرومو میں دونوں ستارے ایک گیراج میں ایک ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پس منظر میں انیرودھ روی چندر کی ریٹرو طرز کی موسیقی ماحول کو جوش دیتی ہے۔ ویڈیو میں رجنی کانت اپنے دستخطی انداز میں کمل ہاسن کو گاڑی کی چابیاں دیتے ہیں، جس کے بعد کمل ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار نے سوشل میڈیا پر پرومو شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے کیریئر کا یادگار لمحہ قرار دیا اور دونوں لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی دو بوڑھے گینگسٹرز کے گرد گھومتی ہے جو برسوں کے وقفے کے بعد آمنے سامنے آتے ہیں۔ حالات انہیں دوبارہ جرائم کی دنیا میں لے جانے پر مجبور کر دیتے ہیں، جہاں پرانی دشمنیاں، نامکمل کہانیاں اور نئے چیلنجز سامنے آتے ہیں۔ناظرین کو اس فلم سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ کمل ہاسن اور رجنی کانت کی یہ تاریخی جوڑی باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ بنا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan