
ممبئی، 21 فروری ( ہ س)۔ قابل تجدید توانائی کے حل فراہم کرنے والے کلین میکس اینوائرو انرجی سلوشنز لمیٹڈ نے اپنی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے آغاز سے قبل اینکر سرمایہ کاروں سے 921 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، اینکر انویسٹمنٹ راو¿نڈ میں ٹیماسیک ہولڈنگز، نومورا ایسٹ مینجمنٹ، ایس بی آئی لائف، ٹاٹا انویسٹمنٹ کارپ ، ایچ ڈی ایف سی میوچوئل فنڈ، اے ڈی آئی اے، ایس بی آئی جنرل، پریم جی انویسٹ اور فرینکلن ٹیمپلٹن سمیت غیر ملکی اور گھریلو ادارے شامل ہوئے۔
بی ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق،اس راونڈ میںگھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی حصہ داری 68 فیصد جبکہ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروںکی حصہ داری 32 فیصد تھی۔ کلین میکس نے 1,053 روپے فی شیئر کی قیمت پر 8,746,437 ایکویٹی حصص سرمایہ کاروں کو الاٹ کیے ہیں۔
کلین میکس اینوائرو انرجی سلوشنزلمیٹڈکا 3,100 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 فروری کو سرمایہ کاری کے لیے کھلے گا اور 25 فروری کو بند ہوگا۔ کمپنی نے آئی پی او کے لیے پرائس بینڈ 1,000–1,053 روپے مقرر کی ہے۔
قیمت کی حد 1,000-1,053 روپے فی شیئر مقرر کی گئی ہے۔ اوپری قیمت کی سطح پر، کمپنی کا تخمینہ 12,325 کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ہے۔
کمپنی کے مطابق، اس ایشو 1,200 کروڑ روپے کے نئے حصص جاری کئے جائیں گے ، جب کہ پروموٹرز اور موجودہ شیئر ہولڈرز کی جانب سے 1,900 کروڑ روپے کے حصص کے لیے پیشکش برائے فروخت ( او ایف ایس ) کی جائے گی۔ سرمایہ کار اس میں کم از کم 14 ایکویٹی حصص کے لیے اور اس کے بعد 14 ایکویٹی حصص کے ملٹی پل میں بولی لگا سکتے ہیں ۔
کمپنی اس آئی پی او کے ذریعے 3,100 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کلین میکس اینوائرو انرجی سلوشنز لمیٹڈ اس تازہ ایشو سے حاصل ہونے والی 1,122.6 کروڑ روپے کا استعمال کمپنی اور اس کے ذیلی اداروں کے بقایا قرضوں کے تمام یا کسی بھی حصے کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔
قابل غور ہے کہ کلین میکس اینوائرو انرجی سلوشنز لمیٹڈ ایک تجارتی اور صنعتی قابل تجدید توانائی کمپنی ہے جس کا قیام ممبئی، ہندوستان میں 2010 میںکیا گیا تھا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد