مرکزی حکومت نے تجارتی انڈیکس کے بنیادی سال کو مالی سال 23-2022 میں اپ ڈیٹ کیا
نئی دہلی، 21 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ہندوستان کے تجارتی انڈیکس کے بنیادی سال میں تبدیلی کر کے اسے مالی سال 13-2012 سے بدل کر مالی سال 23-2022 کر دیا ہے۔ یہ قدم ملک کی بدلتی تجارتی ساخت اور عالمی رجحانات کی بہتر طریقے سے عکاسی کرنے کے مقصد سے اٹ
ٹریڈ کے لوگو کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 21 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ہندوستان کے تجارتی انڈیکس کے بنیادی سال میں تبدیلی کر کے اسے مالی سال 13-2012 سے بدل کر مالی سال 23-2022 کر دیا ہے۔ یہ قدم ملک کی بدلتی تجارتی ساخت اور عالمی رجحانات کی بہتر طریقے سے عکاسی کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

وزارت تجارت نے ہندوستان کے تجارتی انڈیکسوں کے بنیادی سال میں تبدیلی کا اعلان کر کے اسے 13-2012 سے بدل کر 23-2022 کر دیا۔ وزارت نے کہا کہ معیشت میں آئی ڈھانچاتی تبدیلیوں، تجارت کے بدلتے طور طریقوں اور موجودہ معاشی اشاروں کے ساتھ بہتر تال میل بٹھانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس تبدیلی سے تجارتی اعداد و شمار کی مطابقت اور اعتباریت بڑھے گی، جو پالیسی سازوں اور محققین کے لیے اب زیادہ کارآمد ثابت ہوں گے۔ یہ انڈیکس وزارت کے تحت آنے والے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس (ڈی جی سی آئی اینڈ ایس) کے ذریعے تیار اور شائع کیے جاتے ہیں۔ یہ انڈیکس ملک کے بیرونی تجارتی شعبے میں قیمتوں کے اتار چڑھاو کو سمجھنے، قومی کھاتوں کی ترتیب اور تجارت کی شرائط کے تخمینے کے لیے اہم اشارے مانے جاتے ہیں۔

وزارت تجارت کے مطابق اشاریوں کو مرتب اور شائع کرنے والے ڈی جی سی آئی اینڈ ایس نے کہا کہ تجارتی انڈیکسوں کے بنیادی سال میں یہ ترمیم معیشت میں ڈھانچاتی تبدیلیوں، اشیاء کی بدلتی ساخت اور عالمی سپلائی چین میں تبدیلیوں کے مطابق اعداد و شمار کو ہم آہنگ کرتی ہے۔ اپ ڈیٹ شدہ سیریز میں 23-2022 کو نیا بنیادی سال مانا گیا ہے، جو (100= 23-2022 ) ہے۔ یہ قدم تجارت کے بدلتے طور طریقوں اور موجودہ معاشی اشاروں کے ساتھ اور بہتر تال میل بٹھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande