
2026 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک 'ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراو¿ن اپس' کا مضبوط ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔کے جی ایف 2' کی تاریخی کامیابی کے بعد، یش کی فلم کو لے کر پہلے ہی زبردست جوش و خروش تھا، جسے ٹیزر نے مزید بڑھا دیا ہے۔ کے وی این پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کے ہدایت کار گیتو موہن داس ہیں۔
تقریباً 1 منٹ 55 سیکنڈ طویل ٹیزر یش کے انٹینس لک سے شروع ہوتا ہے۔ پس منظر میں ڈائیلاگ، اس بار جنگ الگ ہے، ان کی مکاریبھی الگ ہے فلم کا لہجہ واضح طور پر قائم کرتا ہے۔ پورے ٹیزر میں یش اپنے دشمنوں پر غالب نظر آتے ہیں۔
ٹیزر میں زبر دست ایکشن،ماردھاڑ اور خونریزی کو دکھایا گیا ہے، جو فلم کو ایک ڈارک اور را انداز دیتے ہیں۔ بہت سے مناظر اتنے شدید ہوتے ہیں کہ وہ ناظرین کو چونکا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یش کا یہ بہادر اور خطرناک اوتار ان کے مداحوں کے لیے کسی بڑے سرپرائز سے کم نہیں۔
19 مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں کیارا اڈوانی، نین تارا، تارا ستاریا اور ہما قریشی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کو ایک ہائی اوکٹین ایکشن ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے باکس آفس پر بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ