سپریم کورٹ کا بابر کے نام سے منسوب مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے جسٹس وکرم ناتھ کی صدارت والی بنچ نے ملک بھر میں مغل بادشاہ بابر کے نام سے منسوب مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ مغل بادشاہ بابر ایک غی
سپریم کورٹ میں بابر کے نام پر مسجد کی تعمیر روکنے کی درخواست خارج


نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔

سپریم کورٹ کے جسٹس وکرم ناتھ کی صدارت والی بنچ نے ملک بھر میں مغل بادشاہ بابر کے نام سے منسوب مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مغل بادشاہ بابر ایک غیر ملکی حملہ آور تھا جس نے ہندوؤں کا قتل عام کیا۔ ایسے جنونی حکمراں کے نام پر ملک میں کوئی مسجد نہ بنائی جائے۔ عرضی گزار نے مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ترنمول کانگریس کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر کے ذریعہ بابر کے نام پر بابری مسجد کی تعمیر کا حوالہ دیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست کی سماعت سے انکار کے بعد درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande