شیئر بازار میں اتار چڑھاو، سینسیکس میں تیزی
شیئر بازار میں اتار چڑھاو، سینسیکس میں تیزی نئی دہلی، 20 فروری(ہ س)۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو شیئر بازار میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کی شروعات میں گھریلو شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا، تاہم بعد میں خود کو سنبھالتے ہوئے سبز نشان
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شیئر بازار میں اتار چڑھاو، سینسیکس میں تیزی

نئی دہلی، 20 فروری(ہ س)۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو شیئر بازار میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کی شروعات میں گھریلو شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا، تاہم بعد میں خود کو سنبھالتے ہوئے سبز نشان پر آ گیا ہے۔ دونوں انڈیکس میں فی الحال تیزی برقرار ہے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 121.68 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی اچھال کے ساتھ 82,619.82 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 45.85 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد سبقت کے ساتھ 25,500.20 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

بازار میں آج کے کاروبار میں آئی ٹی شیئروں میں فروخت ہے، جبکہ سرکاری بینکوں کے شیئروں میں خریداری ہے۔ اس کے علاوہ ابتدائی کاروبار میں ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 27 پیسے گر کر 90.95 کی سطح پر آ گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے جمعرات کو بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مبنی سینسیکس تین سیشنز سے جاری تیزی پر لگام لگاتے ہوئے 1236.11 پوائنٹس یعنی 1.48 فیصد گر کر 82,498.14 کی سطح پر بند ہوا تھا، جبکہ این ایس ای کا 50 شیئروں والا نفٹی 365.00 پوائنٹس یعنی 1.41 فیصد ٹوٹ کر 25,454.35 پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande