انٹرویو۔ ابھرتے ستارے انگکرش رگھوونشی کا منترکرکٹ کو جیو ،ٹیم کو جتاؤ
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔بھارتی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے انگکرش رگھوونشی نے کم عمری میں ہی بڑے اسٹیج پر اپنی الگ شناخت بنائی ہے ۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان کے سب سے زیادہ رن اسکورر رہنے کے بعد، ا انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں کو
انٹرویو: ابھرتے ستارے انگکرش رگھوونشی کا منتر’کرکٹ کو جیو ،ٹیم کو جتاؤ ‘


نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔بھارتی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے انگکرش رگھوونشی نے کم عمری میں ہی بڑے اسٹیج پر اپنی الگ شناخت بنائی ہے ۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان کے سب سے زیادہ رن اسکورر رہنے کے بعد، ا انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بلے نے حالیہ وجے ہزارے ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سنیل دوبے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کی جھلکیاں یہ ہیں:

آئی پی ایل 2024 میں ایک بے خوف نوجوان سے 2026 تک کے کے آر کے ایک قابل اعتماد ستون بننے تک آپ کی ذہنیت اور میچ مزاج میں تبدیلی کیسے آئی؟

میں نے یہی سیکھا ہے کہ مختلف حالات میں بلے بازی کیسے کی جاتی ہے۔ میں نے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا اور مخالف ٹیم کو دیکھ کر بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔ ٹیم کوجیت سے ہمکنار کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں ہر کھلاڑی کا اپنا منفرد انداز ہوتا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹیم جیتتی ہے۔ میری توجہ اب انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی جیت پر مرکوز رہتی ہے۔ابھیشیک نائر کی سرپرستی نے آپ کے کھیل کو کیسے نکھارا ؟ان کی کون کا سا مشورہ ٹرننگ پوائنٹ رہا ؟ کوئی ایک مشورہ ٹرننگ پوائنٹ نہیں تھا، لیکن انہوں نے مجھے کرکٹ کے ساتھ ساتھ زندگی کے بارے میں بھی سکھایا۔ انہوں نے سخت ٹریننگ سیشنز کے ذریعے مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکالا، اور یہی میرے کیریئر کا اصل موڑ تھا۔ انہوں نے مجھے کھیل سے پیار کرنا سکھایا۔ ان کے ساتھ میرا پورا سفر خوبصورت رہا ہے، اور امید ہے کہ آگے بھی جاری رہے گا۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ سفر نے آپ کا اعتماد کیسے مضبوط کیا؟جب اتنی بڑی فرنچائز آپ پر بھروسہ کرتی ہے تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے۔ اور ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ چونکہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، اس لیے مجھے میچ جیتنے میں ان کی مدد کرنی ہوگی۔ میری توجہ ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے پر مرکوز ہے۔رنجی ٹرافی میں روہت شرما کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ آپ نے ان سے کیا سیکھا؟روہت شرما سے سب سے بڑا سبق ان کی تیاری ہے۔ کوئی بھی میچ ہو یا کوئی بھی مخالف، وہ اپنی تیاری میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ وہ کرکٹ بہت ذہانت سے کھیلتے ہیں — وہ جانتے ہیں کہ بولر کیا کرے گا، اس کا فیلڈنگ سیٹ اپ کیسا ہے اور ان کے اپنے مضبوط شاٹ کون سے ہیں۔ جب وہ اتنی تیاری کرتے ہیں تو ہمیں بھی اتنی ہی محنت کرنی چاہیے۔

جسپریت بمراہ اور راشد خان جیسے عالمی معیار کے باو¿لرز کے خلاف آپ کس طرح تیاری کرتے ہیں؟

جسپریت بمراہ جیسے گیند باز کے خلاف تیاری کرنا آسان نہیں ہے۔ وہ دنیا کے بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ کتنا بھی مشق کر لیں انہیں کھیلنا چیلنج رہتا ہے لیکن بڑے گیند بازوں کا سامنا کرنے کے لئے مشق بھی اتنی ہی سخت ہونی چاہئے ۔ میں اپنی تیاری کو ہر ممکن حد تک مشکل بناتا ہوں تاکہ میں میچوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکوں۔

آپ کے رول ماڈل کون ہیں؟

جب میں بڑا ہو رہا تھا تو میرے آئیڈیل اے بی ڈی ویلیئرز اور وراٹ کوہلی تھے۔ لیکن اب میں واقعی شبھمن کو پسند کرتا ہوں۔ میں انہیں اپنا آئیڈیل مانتاہوں۔

جو نوجوان کھلاڑی آپ کو آئیدیل مانتے ہیں ان کے لئے آپ کا پیغا م ؟

میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی مشکل ہو سکتے اتنی مشکل ٹریننگ کریں ۔ میدان میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ اگر آپ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اسے صرف کھیلیں نہیں، اسے جیئیں۔ جب آپ کھیل کو جئیں گے تب ہی آپ اس سے لطف اندوز ہوں گے اوراس میں کامیاب ہوں گے۔

آئی پی ایل 2026 کے لیے آپ کی تیاری کیسی چل رہی ہے؟

اس وقت، میں اپنی ممبئی انڈر 23 ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں۔ اس وقت، میری اصل توجہ ٹیم کی جیت میں مدد کرنے پر ہے۔ اس کے بعد میں آئی پی ایل کی تیاری کروں گا۔ چاہے وہ آئی پی ایل ہو یا ممبئی کی ٹیم، میری توجہ ہمیشہ ٹیم کی جیت پر رہے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے آپ کا پیغام؟

مجھے یقین ہے کہ ٹیم انڈیا ورلڈ کپ جیتے گی۔ اور اگر جیت جاتی ہے ، تو پھر فرق نہیں پڑتا کہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کون بنتا ہے ۔ سب سے اہم ہے ملک کے لیے ٹرافی جیتنا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande