
وزیر اعظم نے سنسکرت شبھاشتم کا اشتراک کرتے ہوئے علم کی لامحدودیت کا مفہوم بیان کیا
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے علم کی لامحدودیت اور اس کے اٹوٹ کمال پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچا علم بانٹنے سے کم نہیں ہوتا، بلکہ اور زیادہ وسیع اور مالامال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ علم سے سیکھنا اور نئے نتائج پیدا کرنا لامحدود نئے امکانات اور اختراعات کو جنم دیتا ہے، جبکہ بنیادی ذہانت اپنی جگہ کامل رہتی ہے۔
وزیر اعظم نے ایشا اپنیشد کے ابدی علم کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر سنسکرت کا شلوک شیئر کیا، ’’پورنمدا پورنمدن پورنات پورنمدچیتے۔ پورنسیہ پورنمادائے پورنمیواوشیشیتے۔‘‘
اس کا مفہوم ہے کہ مطلق سچائی یا برہما لامحدود اور اٹوٹ ہے۔ اس سے کائنات کی تخلیق ہونے پر بھی اس کے مکمل ہونے میں کوئی کمی نہیں آتی۔ یہ شلوک ہمیں سکھاتا ہے کہ علم، توانائی اور تخلیقی صلاحیتیں جتنی زیادہ تقسیم کی جائیں، اتنی ہی بڑھتی ہیں۔ ان کا بنیادی جوہر ہمیشہ مکمل اور ناقابل فنا رہتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن