
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ قومی راجدھانی میں جاری اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں کے احتجاج کی وسیع پیمانے پر مذمت کے درمیان، کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے یہ کہتے ہوئے اپنی حمایت کی ہے کہ احتجاج صرف وہاں ہوتا ہے جہاں لوگوں کو دکھائی دیتاہے۔
کھیڑا نے جمعہ کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس نے پرامن طریقے سے اے آئی سمٹ میں ملک کے نوجوانوں کے غصے اور ناراضگی کو درج کرائی ہے۔ اس کے بعدمیڈیا اور دیگر جگہوں پر ہنگامہ برپا ہوگیاکہ غلط جگہ پر احتجاج کیا گیا اورس سے ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔
کھیڑا نے پوچھا، ’احتجاج کہاں ہونا چاہئے؟ کیا یہ زیر زمین ہونا چاہئے؟ احتجاج صرف وہاں ہوتا ہے جہاں لوگ اور میڈیا کے کیمرے ہوتے ہیں۔ اگر ہم پارلیمنٹ میں بولتے ہیں تو ہمارے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا جاتا ہے، ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو باہر پھینک دیا جاتا ہے، اور ہم پر ملک دشمن کا لیبل لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا،اگر حکومت کسی مقام کا فیصلہ کرتی ہے تو ہم وہاں احتجاج کریں گے۔ آج یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے حکومت کو سچ دکھانے کی کوشش کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan