
امپھال، 20 فروری (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے مختلف حصوں سے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو مختلف مقامات سے آرپی ایف/پی ایل اے کے دو فعال کیڈروں کو گرفتار کیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت تھوناجوم پریم پتر سنگھ عرف لوانگ عرف پریم (31) کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے امپھال ویسٹ ضلع کے سنگجامیئی تھانہ کے تحت سنگجامیئی چنگا مکھا سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسرے کی شناخت تھاروئجم ٹونی سنگھ (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے امپھال ایسٹ ضلع کے پورمپت علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔دونوں کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ میگزین، چار راو¿نڈ نائن ایم ایم زندہ کارتوس، ایک اسکوٹر، دو موبائل فون، ایک بیگ اور دو پرس برآمد ہوئے۔
اسی طرح، ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے ایک فعال پریپاک (پرو) کیڈر، ننگتھوجم کینیڈی (41) عرف گولی عرف انگوسنا کو گرفتار کیا۔ اسے امپھال ایسٹ ضلع کے پورمپت تھانے کے تحت کھیوا بازار سے گرفتار کیا گیا ۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے بشنو پور ضلع کے نامبول پولیس اسٹیشن کے تحت مالوم تلیہال ماکھا لائکائی علاقے سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ اس کی شناخت کھائسنام موریندرجیت سنگھ عرف کمار (42) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے ضلع کاکچنگ کے علاقے کیئرک اوانگ لوکون چنگول میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کیا۔ برآمد ہونے والی اشیاءمیں بنیادی طور پر ایک اموگھ کاربائن بمعہ میگزین، دو دیسی ساختہ لیتھوڈ گن، دو دیسی ساختہ سنگل بیرل گن، سات آنسو گیس کے گولے، تین ٹیوب لانچنگ ڈیوائسز، دو ڈیٹونیٹرز کے ساتھ دو پوائنٹ 36 ایچ ای گرینیڈ، گولہ بارود کے 50 راو¿نڈ، 100 خالی کیس، دو آئی ڈی ایل ایکسپلوزیو دو ڈیٹونیٹر کے ساتھ، دو ہیلمیٹ، ایک بی پی جیکٹ اور دو میگزین پاوچ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ،منی پور کے مختلف اضلاع کے پہاڑوں اور وادیوں میں جمعرات کو کل 105 ناکہ/چیک پوائنٹ قائم کیے گئے اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ قومی شاہراہ 37 پر ضروری لباس اور سامان لے جانے والی 287 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا۔ تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
ہندوستھا ن سماچار
-------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد