
جموں, 20 فروری (ہ س)۔
جموں پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 55 لاکھ روپے مالیت کی 150 گرام ہیروئن برآمد کر کے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سینک کالونی پولیس چوکی کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق 16 فروری کو قومی شاہراہ پر معمول کی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 150 گرام ہیروئن (چٹا) جیسا نشہ آور مادہ برآمد ہوا۔ گرفتار شخص کی شناخت ہر دیال سنگھ ولد صاحب سنگھ سکنہ رائے پور کلاں، امرتسر (پنجاب) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ چھنی ہمت میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ نمبر 51/2026 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے ممکنہ نیٹ ورک اور مالی لین دین کی جانچ بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر