مرکزی حکومت نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے سات اقدامات کا اعلان کیا۔
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے مقصد سے سات اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ای کامرس کے برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ امداد اور متبادل تجارتی چینلز کے لیے تعاون شامل ہے۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جم
براآمد


نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے مقصد سے سات اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ای کامرس کے برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ امداد اور متبادل تجارتی چینلز کے لیے تعاون شامل ہے۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کے تحت سات اضافی اقدامات کا آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ سماجی انصاف کے لیے سماج کے نچلے طبقے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامع ترقی، پسماندہ افراد کو بااختیار بنانا، اور ہندوستان کی تیز رفتار تبدیلی میں پیچھے رہ جانے والوں کو مواقع فراہم کرنا حقیقی سماجی انصاف کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ آر بی آئی/آئی ایف ایس سی اے سے منظور شدہ اداروں کے ذریعے کئے گئے اہل لین دین پر فیکٹرنگ لاگت پر 2.75فیصد کی سود سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ امداد کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ فی ایم ایس ایم ای سالانہ ہے اور شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل کلیمز کے طریقہ کار کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔

ڈیجیٹل چینلز استعمال کرنے والے برآمد کنندگان کی مدد کے لیے، سود پر سبسڈی اور جزوی کریڈٹ گارنٹی کے ساتھ ا سٹرکچرڈ کریڈٹ سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ڈائریکٹ ای کامرس کریڈٹ سہولت 90فیصد گارنٹی کوریج کے ساتھ 50 لاکھ تک کی امداد فراہم کرے گی۔ اوورسیز انوینٹری کریڈٹ سہولت 75فیصد گارنٹی کوریج کے ساتھ 5 کروڑ تک کی امداد فراہم کرے گی۔ 2.75فیصد کی سود سبسڈی دستیاب ہوگی، فی درخواست دہندہ 15 لاکھ کی سالانہ حد کے ساتھ۔

ٹی آر اے سی ای برآمد کنندگان کی بین الاقوامی جانچ، معائنہ، سرٹیفیکیشن، اور دیگر مطابقت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مثبت فہرست کے تحت 60فیصد اور ترجیحی مثبت فہرست کے تحت فیصد75 کی جزوی ادائیگی اہل جانچ، معائنہ اور سرٹیفیکیشن کے اخراجات کے لیے فراہم کی جائے گی، جس کی سالانہ حد 25 لاکھ فی آئی ای سی ہے۔ ایف ایل او ڈبلیو برآمد کنندگان کو بیرون ملک گودام اور تکمیل کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی میں مدد کرتا ہے، بشمول ای کامرس برآمدی مرکز جو عالمی تقسیم کے نیٹ ورکس سے منسلک ہیں۔ منظور شدہ پروجیکٹ لاگت کے 30فیصد تک کی امداد زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے لیے فراہم کی جائے گی، مقررہ حدود اور ایم ایس ایم ای شرکت کے معیار کے ساتھ۔

ایل آئی ایف ٹی کم برآمدی شدت والے اضلاع میں برآمد کنندگان کو درپیش جغرافیائی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔ اہل مال برداری کے اخراجات کا 30 فیصد تک جزوی معاوضہ فراہم کیا جائے گا، فی مالیاتی سال فی برآمد کنندہ 20 لاکھ کی حد سے مشروط۔ انسائٹ برآمد کنندگان کے لیے استعداد کار کو مضبوط کرتا ہے، ضلع اور کلسٹر کی سطح پر ڈسٹرکٹ ٹو ایکسپورٹ ہبس اقدام کے تحت سہولت فراہم کرتا ہے، اور تجارتی انٹیلی جنس نظام کو تیار کرتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے اداروں اور بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں سے موصول ہونے والی تجاویز کے لیے، مطلع شدہ حدود کے ساتھ مشروط، 100 فیصد تک کی امداد کے ساتھ، مالی امداد پروجیکٹ کی لاگت کے 50 فیصد تک ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق، ریاستی حکومتوں، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور صنعتی اداروں بشمول ایف آئی ای او، ای ای پی سی، جی جے ای پی سی، سی آئی آئیI،ایف آئی سی سی آئی ،پی ایچ ڈی سی سی آئی ، ایسوچیم اور نیسکام کے نمائندوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اس کے موثر نفاذ کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔ ان اقدامات کا مقصد ہندوستانی برآمد کنندگان کو درپیش کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے، وسیع البنیاد اور جامع برآمدی نمو کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر مسابقتی برآمدی طاقت کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔ اس موقع پر کامرس سکریٹری راجیش اگروال بھی موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande