
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔
دہلی ہائی کورٹ نے پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل کیس میں اولمپک میڈلسٹ سشیل پہلوان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی بنچ نے دہلی پولیس کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کیس کی اگلی سماعت 4 مئی کو ہوگی۔
سشیل کمار نے روہنی کورٹ کے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ روہنی کورٹ نے 6 فروری کو سشیل پہلوان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سشیل کمار نے ضمانت کی عرضی دائر کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے تمام اہم گواہوں سے جرح کی گئی ہے۔ سشیل کمار کو دہلی ہائی کورٹ نے 4 مارچ 2025 کو ضمانت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے 13 اگست 2025 کو ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے اہم گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا باقی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سشیل کمار نے خودسپردگی کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ