
لاتور ، 20 فروری (ہ س)۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں درج رجسٹر نمبر 53/2026، دفعہ 303 (2) بھارتیہ نیائے سنہیتا کے تحت چھ لاکھ روپے کی چوری کے مقدمے کا مقامی کرائم برانچ نے پردہ فاش کر دیا ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ واردات دراصل ایک منظم غبن تھا جسے ۔چوری کا رنگ دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق جاوید جلیل شیخ (عمر 27 سال، ساکن اسلام پورہ، لاتور) اور آکاش پرکاش ڈھگے (عمر 30 سال، اصل ساکن جوڑجولا، تعلقہ و ضلع لاتور، حال مقیم لیبر کالونی، لاتور) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے باہمی سازش کے تحت نقلی چابی تیار کر کے رقم نکالی۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ تلک نگر کے ایک ڈائگناسٹک سینٹر میں ملازم جاوید شیخ اور اس کے ساتھی ارشد شیخ کو بینک میں جمع کرانے کے لیے بالترتیب 90 ہزار اور 6 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔ دونوں نے رقم اپنی اسکوٹر کی ڈِکّی میں رکھی۔ چائے پینے کے لیے رکنے کے دوران ارشد شیخ کی اسکوٹر غائب ہوئی اور بعد میں ایک گلی میں کھڑی ملی، تاہم ڈِکّی سے 6 لاکھ روپے غائب تھے۔اس واقعے کی شکایت 08/02/2026 کو درج کرائی گئی۔ تفتیش کے دوران جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دوست آکاش ڈھگے کے ساتھ مل کر رقم کا غبن کیا۔ ملزمان نے بتایا کہ 50 ہزار روپے خرچ کر دیے گئے، جبکہ باقی پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے مکان سے ضبط کیے گئے۔ جاوید شیخ کو 08/02/2026 کو کھوری گلی علاقے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ آکاش ڈھگے کو کو جوڑجولا سے حراست میں لیا گیا۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ منگیش چوہان کی رہنمائی میں، مقامی جرائم شاخ کے پولیس انسپکٹر سدھاکر باوکر کی قیادت میں انجام دی گئی۔ مزید تفتیش شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے