کانگریس نے ونود جاکھڑ کو این ایس یو آئی کا قومی صدر مقرر کیا ۔
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س) کانگریس پارٹی نے ونود جاکھڑ کو نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس آئی) کا نیا قومی صدر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس صدر نے ونود ج
جاکھڑ


نئی دہلی، 20 فروری (ہ س) کانگریس پارٹی نے ونود جاکھڑ کو نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس آئی) کا نیا قومی صدر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس صدر نے ونود جاکھڑ کو این ایس یو آئی کا قومی صدر مقرر کیا ہے۔ پارٹی نے سابق قومی صدر ورون چودھری کے تعاون کا اعتراف کیا ہے۔ پارٹی نے تنظیم کے لیے ان کے کام کی تعریف کی ہے۔

ونود جاکھڑ کا تعلق راجستھان سے ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ریاستی سطح پر تنظیم میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ ان کی تقرری کو تنظیم میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande