مبینہ عصمت دری کے معاملے میں ایک شخص گرفتار
جموں, 20 فروری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی سے عصمت دری کے سنگین معاملے میں ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو رویندر رائے ولد گوریار پورب، آدیواسی روپولی (بہار) کی طرف سے پولیس
Arrested


جموں, 20 فروری (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی سے عصمت دری کے سنگین معاملے میں ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو رویندر رائے ولد گوریار پورب، آدیواسی روپولی (بہار) کی طرف سے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کو تحریری شکایت موصول ہوئی۔ شکایت میں بتایا گیا کہ ملزم امیش سنگھ ولد سریش پاسی سکنہ موراواں، اناؤ، اتر پردیش نے ان کی 16 سالہ بیٹی کے ساتھ زبردستی عصمت دری کی۔اس بنیاد پر ایف آئی آر نمبر 36/2026 بی این ایس ایس کی دفعہ 64 اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت درج کی گئی۔ڈوڈہ پولیس نے فوری اور تیز کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیش سنگھ کو مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ڈوڈہ پولیس خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کا عزم رکھتی ہے اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande