اے آئی امپیکٹ سمٹ میں یوتھ کانگریس کا احتجاج، پولیس نے حراست میں لیا
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ”انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ“ کے دوران، انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعہ کو مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے اپنی ٹی شرٹ اتار کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران
AI-SUMMIT-PROTEST-CUSTODY-CONG


نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ”انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ“ کے دوران، انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعہ کو مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے اپنی ٹی شرٹ اتار کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس نے کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔

واقعہ کے بارے میں ایڈیشنل پولیس کمشنر دیویش کمار مہلا نے کہا،”یہ واقعہ آج دوپہر 12:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ ان لوگوں نے کیوآر کوڈ کے ذریعے اپلائی کیا اور پھر اندر آگئے۔ انہوں نے سویٹر اور جیکٹ پہن رکھی تھیں۔ بعد میں انہوں نے ہال نمبر 5 کے لابی ایریا میں اپنے سویٹر اور جیکٹ اتار کر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔“

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور دوسروں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ یہ تمام انڈین یوتھ کانگریس کے ممبر ہیں۔ ان میں بہار سے تعلق رکھنے والے کرشنا (35) ہیں ،جو انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری ہیں۔ان کے علاوہ بہار کے ہی کندن یادو (33)، ریاستی سکریٹری ،اتر پردیش سے اجے کمار ،ریاستی نائب صدر اور محبوب نگر،تلنگانہ سے نرسمہا یادو ، جو نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، احتجاج میں شامل تھے۔“

مہلا نے کہا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande