
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔پیرس کی ایک بڑی کمپنی”مسٹرل اے آئی“ کے شریک بانی اور سی ای او آرتھر مینش نے جمعہ کو یہاں اُپ-راشٹرپتی بھون میں نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اے آئی ٹیکنالوجی کے سماجی اور اقتصادی پہلوو¿ں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مینش یہاں بھارت منڈپم میں منعقد ہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے مینش کے ساتھ مل کراے آئی کا استعمال صحت، تعلیم اور زراعت جیسے عوامی فلاح و بہبود اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں اے آئی کے شعبے میں ہو رہے ترقی کو رفتار دینے والے مضبوط اے آئی ٹیلنٹ پول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد