وزیر اعلیٰ اسٹالن نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر تمل ناڈو کے ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا
چنئی، 19 فروری (ہ س) ۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار تمل ناڈو کے 22 ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر خارجہ پر زور دیا کہ و
وزیر اعلیٰ اسٹالن نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر تمل ناڈو کے ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا


چنئی، 19 فروری (ہ س) ۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار تمل ناڈو کے 22 ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر خارجہ پر زور دیا کہ وہ ماہی گیروں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری سفارتی کارروائی کریں۔

اپنے خط میں، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سری لنکا کی بحریہ نے تامل ناڈو کے 18 ماہی گیروں اور ان کی تین ماہی گیری کشتیوں کو گرفتار کیا ہے جو رامناتھ پورم ضلع میں رامیشورم فشینگ جیٹی سے سمندر میں داخل ہوئے تھے۔ اسی دن ایک الگ واقعے میں سری لنکا کی بحریہ نے رامناتھ پورم ضلع میں منڈپم ماہی گیری کی بندرگاہ سے سمندر میں جانے والے چار ماہی گیروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ماہی گیر برادری کی زندگی اور معاش کا انحصار مکمل طور پرماہیگیری پر ہے۔ اس تناظر میں سری لنکا کے حکام کی جانب سے ماہی گیروں کی بار بار گرفتاریوں نے ان کے خاندانوں میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔

وزیر اعلی نے لکھا ہے کہ اس وقت 104 ماہی گیر اور 258 کشتیاں سری لنکا کی تحویل میں ہیں۔ اسکے علاوہ فروری کے پہلے ہفتے میں جافنا کی ایک عدالت کی طرف سے رہائی پانے والے 12 ماہی گیروں کی وطن واپسی میں مسلسل تاخیر نے ان کے خاندانوں کو غیر یقینی اور مالی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس لیے سری لنکا کی حراست سے رہا ہونے والے تمام ماہی گیروں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری سفارتی کارروائی کی ضرورت ہے اور اس وقت گرفتار اور وہاں زیر حراست تمام ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande