
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س) سپریم کورٹ نے آسام میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کی درخواست پر
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
مرنال کمار چودھری کی طرف سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں آسام میں ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر کے بجائے صرف خصوصی نظر ثانی کا حکم دیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل وجے ہنساریہ نے دلیل دی کہ آسام میں صحیح ووٹر لسٹ کی اشاعت کے لیے ووٹر لسٹ کا ایس آئی آر ضروری ہے۔ درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ آسام میں ووٹر لسٹ پہلے ہی 10 فروری کو شائع ہو چکی تھی، جس سے اس درخواست پر سماعت کرنا بے معنی ہے۔ چیف جسٹس نے پھر قرار دیا کہ درخواست میں کوئی میرٹ نہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی