
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ یوای ایف اے چیمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پلے آف میچوں میںناروے کے چھوٹے کلب بوڈو/گلیمٹ نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے بدھ کو گزشتہ سال کے رنر اپ انٹر میلان کو 3-1 سے شکست دے دی ۔
اس جیت کے ساتھ،بوڈو/گلیمٹ نے اگلے ہفتے میلان میں ہونے والے دوسرے مرحلے سے قبل دو گول کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔
گھریلومیدان پر کھیلے گئے مقابلے میں سونڈرے فیٹ نے 20ویں منٹ میں کاسپر ہوج کے بیک ہیل پاس پر گول کرکے انٹر میلان کو برتری دلائی۔انٹر میلان کی جانب سے ہاف ٹائم سے قبل فرانسسکو پیو ایسپوسیٹو نے برابری کا گول کیا، لیکن دوسرے ہاف میں بوڈو/گلیمٹ نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ ہوج نے 61ویں منٹ میں جینس پیٹر ہاوگے کے لیے گول کا موقع کیا اور پھر تین منٹ بعد ہی خود بھی گول کر دیا۔
گزشتہ تین سیزن میں دو بار فائنل میں پہنچنے والی انٹر میلان کو اب اگلے راو¿نڈ میں جگہ بنانے کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔
ایک اور میچ میں نیو کیسل نے آذربائیجان کے قرہ باغ کو 6-1 سے شکست دی۔ اینتھونی گورڈن نے پہلے ہاف میں چار گول کیے اور 33 منٹ کے اندر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ باکو کے توفیق بکرموف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہاف ٹائم میں نیو کیسل کو 5-0 کی برتری حاصل تھی۔ ملک تھیو اور جیکب مرفی نے بھی گول کیے جبکہ قرہ باغ کی جانب سے واحد گول ایلون جعفرگلئیف نے کیا۔ نیو کیسل دوسرے مرحلے سے قبل آخری 16 میں پہنچنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
ایٹلیٹکو میڈرڈ اور کلب بروج کے درمیان میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا۔ جولین الواریز نے آٹھویں منٹ میں پنالٹی سے گول کیا، جبکہ جنوری میں ٹیم میں شام ہو ئے ایڈیمولقمان نے کے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں برتری کو دوگنا کردیا۔ تاہم، کلب بروج نے نکولو ٹریسولڈی اور رافیل اونیڈیکا کے گولوں سے واپسی کی ۔ ایٹلیٹکو نے 70ویں منٹ میں جوئل آرڈونیز کے اپنے ہی گول کے ذریعے برتری دوبارہ حاصل کر لی لیکن کرسٹین تسولس نے 89ویں منٹ میں برابری کا گول کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔
دریں اثنا،بائر لیور کیوسن نے اولمپیاکوس کو 2-0 سے شکست دے کر مضبوط برتری حاصل کر لی۔ پیٹرک شِک نے دو گول کر کے جرمن کلب کو دوسرے مرحلے سے پہلے شاندار پوزیشن میں پہنچا دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد