منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد، عسکریت پسند کیڈر اور جیل وارڈن گرفتار
امپھال، 19 فروری (ہ س)۔ منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور منی پور پولیس کی طرف سے کی گئی الگ الگ کاروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ،مختلف کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے کیڈر اور ا
Several-arrested-in-Manipur


امپھال، 19 فروری (ہ س)۔ منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور منی پور پولیس کی طرف سے کی گئی الگ الگ کاروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ،مختلف کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے کیڈر اور ایک جیل وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا۔

امپھال مغربی ضلع کے سیکمئی تھانے کے تحت لوئیتانگ لیکنتھابی پہاڑی علاقے سے سیکورٹی فورسز نے ایک اے کے -47 گھاٹک رائفل بمعہ میگزین، دو .303 رائفل، ایک ڈبل بیرل رائفل، ایک سنگل بیرل رائفل، تین نمبر 36 ایچ ای گرینیڈ اور پانچ آئی ای ڈی برآمد کیں۔ وہیں ، وانگوئی تھانہ علاقے کے ہیانگ تھانگ تاراہیئی آوانگ لیکائی کے علاقے سے تین دستی بم، ایک ہائی ایکسپلوسیو بم، مختلف کیلیبر کے 15 زندہ کارتوس، چار 5.56 ایم ایم کے خالی خول، ایک ٹیوب لانچر اور گرین 90 اے کے ایف جی کے نشان والے دو نامعلوم دھماکا خیز برآمد کئے گئے ۔

سیکورٹی فورسز نے تینگنوپال ضلع کے موریہ پولیس اسٹیشن کے تحت یانگوبنگ علاقے (بی پی 72 کے قریب) سے میگزین کے ساتھ دو پستول اور دو چینی ہینڈ گرنیڈ برآمد کیے۔ برآمد کیے گئے دستی بموں کو موقع پر ہی ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

اس دوران ، منی پور پولیس نے امپھال مشرقی ضلع کے کائرانگ میائی لیکائی کے رہنے والے 35 سالہ شاہد شاہ کو گرفتار کیا ہے، جو ساجیوا واقع منی پور سنٹرل جیل میں وارڈر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ جیل میں بند قیدیوں ، جن میں غیر قانونی غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت حراست میں لیے گئے افراد شامل ہیں، انہیں غیر قانونی طو ر پر موبائل فون کی سہولت فراہم کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے کئی موبائل فون اور سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں جیل کے احاطے میں اس کے یو پی آئی اکاو¿نٹ کے ذریعے مالی لین دین کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ہئنگانگ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سیکوریٹی فورسس نے سنگجامیئی تھانہ سے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے فعال کیڈر ہوئننگ سمبن سریش میئتی عرف کلامبس عرف لائن (34) کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک دو پہیہ گاڑی اور ایک موبائل فون ضبط کیا گیا ہے۔

اسی طرح ،لامشانگ تھانہ علاقے کے لاملونگیئی ماننگ لیکائی سے یو این ایل ایف (کوئیرینگ) کے کیڈر ہاوبام بیجوئے عرف ناناوو عرف جوئے (37) کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔

تھوبل ضلع کے کھانگابوک علاقے سے آرپی ایف/پی ایل اے کے فعال کیڈر لائشرم بسنت سنگھ عرف رتن عرف ایتھوئی (53) کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ وہ کالعدم تنظیم کے لیے کیڈرز کی بھرتی کرنے اور سیکورٹی فورسز کی سرگرمیوں پر نظر رکھ کر اپنے ہینڈلرز کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ تمام کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande