
جمعرات کو، چھترپتی شیواجی مہاراج کے 396 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، اداکار رتیش دیش مکھ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی انتہائی متوقع فلم راجہ شیواجی کا پہلا پوسٹر جاری کیا۔ اس تاریخی فلم کو جیو اسٹوڈیو اور ممبئی فلم کمپنی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، اور خود رتیش دیشمکھ نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔ پوسٹر کے ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔
رتیش دیش مکھ پوسٹر میں مراٹھا بادشاہ کے طور پر بہت متاثر کن اور طاقتور کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ”ہمارا بادشاہ، ہمارا فخر، ہمارا ورثہ“۔ یہ فلم یکم مئی 2026 کو مہاراشٹر ڈے (یوم مزدور) کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم مراٹھی اور ہندی دونوں زبانوں میں بنائی جا رہی ہے۔
فلم میں سنجے دت، ابھیشیک بچن، جینیلیا ڈیسوزا، ودیا بالن، فردین خان اور مہیش منجریکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس تاریخی فلم کو لے کر شائقین پہلے ہی پرجوش ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی