
حیدرآباد, 19 فروری (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے آندھراپردیش اورتلنگانہ کے عوام کےلئے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے اگلے دو سے تین دنوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے جہاں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے، وہیں دھوپ کی تمازت میں بتدریج اضافہ درج کیاجارہا تھا تاہم اب اچانک موسم کی تبدیلی اور بارش کی پیشن گوئی نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے جہاں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے، وہیں دھوپ کی تمازت میں بتدریج اضافہ درج کیاجارہاتھا تاہم اب اچانک موسم کی تبدیلی اور بارش کی پیشن گوئی نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب تلنگانہ میں بھی مہا شیوراتری کے بعد سے سردی کی لہر میں کمی آئی ہے اور دن کے وقت گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔تلنگانہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق 22 فروری کو عادل آباد، جگتیال، منچریال اور ملگ اضلاع میں بارش ہوگی جبکہ 23 اور 24 فروری کو حیدرآباد، ورنگل، سدی پیٹ، کھمم، کریم نگر، سوریا پیٹ اور بھدراچلم میں اوسط بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق