
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شیواجی مہاراج کو دوراندیش رہنما، ایک شاندارحکمراں، ایک ہنر مند حکمت عملی ساز اور سوراج کے عظیم حامی کے طور پر یاد کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش پر ہم اس دوراندیش رہنما، شاندار منتظم، حکمت عملی ساز اور سوراج کے عظیم ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی ہمت ہماری حوصلہ افزائی کرے، ان کی اچھی حکمرانی ہماری رہنمائی کرے اور ان کے انصاف اور عزت نفس کا جذبہ ہمارے معاشرے کو طاقتور بنائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شیواجی مہاراج کی ہمت ہم سب کوترغیب دیتی ہے۔ ان کی اچھی حکمرانی آج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہے اور ان کا انصاف اور عزت نفس کا جذبہ معاشرے کو بااختیار بناتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شیواجی مہاراج نے ہمیشہ ہر فرد کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی اور خود کو ان کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی نسل در نسل ہندوستان کے لئے باعث ترغیب رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد