
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے 15 فروری 2026 کو کرناٹک کے منڈیا ضلع کے بسارالو علاقے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔
کمیشن نے کرناٹک کے چیف سکریٹری اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمیشن نے 16 فروری کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یونٹ کو منتقل کرنے کے لیے کیمیکل اسٹوریج ٹینک کو گرایا جا رہا تھا۔ مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ پلانٹ میں لاپرواہی اور حفاظتی معیارات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔
کمیشن نے اپنی رپورٹ میں متاثرین کے طبی علاج اور مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو فراہم کیے جانے والے معاوضے کے بارے میں خاص طور پر تفصیلات طلب کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد