
امپھال، 19 فروری (ہ س)۔ منی پور کے پہاڑی علاقوں میں غیر قانونی طور پر کی جا رہی افیون کی کھیتی کو تباہ کرنے کے لیے محکمہ جنگلات اور سیکورٹی فورسز مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر جنگلاتی لکڑی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کے ذریعے آج علی الصبح دی گئی جانکاری کے مطابق سیکورٹی فورسز نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر چوراچاندپور ضلع کے سانگئی کوٹ تھانہ کے تحت ہیپی مولین اور چال جنگ ہل رینج میں 20 ایکڑ افیون کی کھیتی کو گزشتہ بدھ کو تباہ کیا۔ باغ والی جگہ پر ملی ایک جھونپڑی اور نمک کے دو بیگ اور کچن کا سامان تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے جیری بام ضلع کے فاریسٹ رینج آفیسر کے ساتھ مل کر ایک ٹاٹا ٹرک (آر جے-14 جی این-3247) پر لوڈ کیے گئے 120 پھینٹا/لکڑی کے بیم کو جیری بام ضلع کے لنگن پوکپی گاوں میں پکڑا۔ ٹاٹا ٹرک کے ڈرائیور اور مالک، پریم چند (53) اور نارائن لال باجیا (42)، دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں راجستھان کے رہنے والے تھے، جو غیر قانونی طریقے سے لکڑی جیری بام کی طرف لے جا رہے تھے، انہیں بھی آگے کی قانونی کارروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے افسر کو سونپ دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز اضلاع کے باہری اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم اور ایریا ڈومینیشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منی پور کے الگ الگ اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں بدھ کو کل 103 ناکے اور چیک پوائنٹ لگائے گئے تھے، لیکن کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ قومی شاہراہ-37 پر ضروری سامان لے جا رہی 203 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سبھی حساس علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی عام آمد و رفت کے لیے سیکورٹی قافلہ تعینات کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن