
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے ساتھ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے ہندوستان-یو اے ای کے تاریخی تعلقات کو یاد کیا اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ