
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئس صدر گائے پرملین سے ملاقات کی اور انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر دو طرفہ بات چیت کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے اقتصادی میدان میں ہندوستان-سوئٹزرلینڈ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر مرکوز تھی، خاص طور پر انڈیا-ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے نفاذ پر۔
جیسوال نے کہا کہ اس دوران دونوں رہنماو¿ں نے اے آئی اختراع میں مستقبل پر مبنی شراکت داری پر زور دیا۔ ہندوستان-سوئٹزرلینڈ تعلقات تکنیکی تعاون کو فروغ دیں گے، معیاری سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی