سچن تیندولکر کی جذباتی گفتگو ، اعزازی رکن کی حیثیت سے انڈین ایئر فورس کو خراجِ احترام
ممبئی ، 19 فروری (ہ س)۔ ممبئی کلائمیٹ ویک کے دوران سچن تیندولکر نے راکیش شرما اور شوبھانشو شکلا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا ایک خصوصی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے ساتھ کھڑا ہونا باعثِ اعزاز ہے جن کے کارنامے قو
EVENT-MAHA-TENDULKAR-SPACE-HON


ممبئی ، 19 فروری (ہ س)۔ ممبئی کلائمیٹ ویک کے دوران سچن تیندولکر نے راکیش شرما اور شوبھانشو شکلا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا ایک خصوصی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے ساتھ کھڑا ہونا باعثِ اعزاز ہے جن کے کارنامے قوم کی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ 1984 اور 2025 کے خلائی مشنز نے ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا اور آج بھی ان کی گونج برقرار ہے۔ بطور اعزازی رکن انڈین ایئر فورس، تیندولکر نے کہا کہ وردی سے وابستہ جذبہ ان کے دل کے قریب ہے اور ان افسران سے ملاقات جنہوں نے زمین کی سرحدوں سے آگے قدم رکھا، ان کے لیے نہایت باوقار لمحہ تھا۔تقریب کے دوران گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا نے ایک ایسا بیج پیش کیا جو خلاء کا سفر طے کر کے واپس آیا تھا۔ تیندولکر نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار انہیں ہمیشہ اس دن کی یاد دلاتی رہے گی۔انہوں نے ماحولیات کے حوالے سے کہا کہ خلاء سے صرف ایک زمین دکھائی دیتی ہے اور یہی احساس ہمیں مشترکہ ذمہ داری کا درس دیتا ہے۔ ان کے مطابق پائیداری کے لیے اجتماعی سطح پر کی جانے والی چھوٹی کاوشیں بھی بڑے نتائج لا سکتی ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande