دہلی کی سنجے جھیل کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ دہلی کے پانڈو نگر تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح سنجے جھیل کے قریب ایک بیت الخلا کے پاس ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق، آج صبح پانڈو نگر تھانے کو اطلاع ملی کہ سنجے جھ
Death


نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ دہلی کے پانڈو نگر تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح سنجے جھیل کے قریب ایک بیت الخلا کے پاس ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق، آج صبح پانڈو نگر تھانے کو اطلاع ملی کہ سنجے جھیل کے بیت الخلا علاقے کے پاس ایک شخص شدید زخمی حالت میں پڑا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے پایا کہ اسشخص کی موت ہو چکی تھی ۔

اس کے جسم پر چاقو کے نشانات تھے۔ متوفی کی شناخت جواہر محلہ ششی گارڈن کے رہنے والے لوکھا چودھری عرف وکرم (36) کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ قتل کا معاملہ ہے۔

کرائم ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لال بہادر شاستری اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دیا۔ پولیس افسر کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کر کے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande