چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش پر کرنسیبازار بند رہے گا، شیئر مارکیٹ میں ہوگا کاروبار
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستانی کرنسی بازار جمعرات کو بند رہے گا۔ اب غیر ملکی زر مبادلہ بازار میں جمعہ کے روز لین دین ہوگا۔حالانکہ،گھریلو شیئر بازار میں کاروبار ہوگا لیکن رقم اور شیئروں کا لین دین
Currency-market-to-remain-closed-on-Chhatrapati-Sh


نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستانی کرنسی بازار جمعرات کو بند رہے گا۔ اب غیر ملکی زر مبادلہ بازار میں جمعہ کے روز لین دین ہوگا۔حالانکہ،گھریلو شیئر بازار میں کاروبار ہوگا لیکن رقم اور شیئروں کا لین دین آج نہیںہوگا۔

مہاراشٹر میں آج چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کی یاد میں عام تعطیل ہے۔ سرکاری دفاتر اور بینک بند رہیں گے، لیکن پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کے موقع پر بازار میں سیٹلمنٹ ہالی ڈے ہے، لیکن شیئر مارکیٹ بند نہیں ہے۔ بازار میں حصص کی خرید و فروخت معمول کے مطابق ہو گی، لیکن رقم اور حصص کا لین دین(سیٹلمنٹ)آج نہیں ہوگا۔

غور طلب ہے کہ، ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے اپنے تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، 19 فروری کو صرف مہاراشٹر میں بینک بند رہیں گے۔ اس دن چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی کے موقع پر ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس لیے ممبئی، ناگپور، اور بیلا پور سمیت مہاراشٹر میں تمام بینک شاخیں بند رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande