تمل ناڈو میں بھی رمضان المبارک کے روزوں کا آغاز، مساجد میں خصوصی نماز
چنئی، 19 فروری (ہ س)۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی ریاست تمل ناڈو میں بھی رمضان المبارک کی رونق ہے۔ تمل ناڈو حکومت کے چیف قاضی قاضی عثمان محی الدین بقاوی قاسمی کے ذریعہ بدھ کی شام رمضان کے آغاز کا اعلان کیے جانے کے بعد، چنئی کے علاقے امینجیکارائ
فائل فوٹو۔۔۔۔ چنئی روزہ افطار


چنئی، 19 فروری (ہ س)۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی ریاست تمل ناڈو میں بھی رمضان المبارک کی رونق ہے۔ تمل ناڈو حکومت کے چیف قاضی قاضی عثمان محی الدین بقاوی قاسمی کے ذریعہ بدھ کی شام رمضان کے آغاز کا اعلان کیے جانے کے بعد، چنئی کے علاقے امینجیکارائی میں واقع جامعہ مسجد میں خصوصی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں مقامی لوگوں شرکت کی۔ اس کے علاوہ دیگر نمازوں میں بھی لوگوں کی کثیر تعداد نظر آ رہی ہے اور لوگ کثرت کے ساتھ عبادت اور ذکر و اذکار میں مشغول نظر آ رہے ہیں۔

ماہ رمضان میں امینجیکارائی میں واقع جامعہ مسجد کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی افطار کا انتظام کیا جاتا ہے، جس میں لوگ مل جل کر روزہ افطار کرتے ہیں اور اس کے بعد مغرب کی نماز ادا کرتے ہیں۔

واضح مقدس ماہِ رمضان میں روزہ رکھنا مسلمانوں کے پانچ بنیادی فرائض میں سے ایک ہے۔ مسلمان پورے رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی بابرکت مہینے میں انسانیت کی رہنمائی کے لیے مقدس کتاب قرآنِ کریم نازل کی گئی۔

ہر سال رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد روزوں کا آغاز کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے مسلمانوں نے آج صبح تقریباً 4 بجے سحری تناول کرکے روزہ شروع کیا۔

تمل ناڈو بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ناگور، مدورائی سمیت ریاست کی مختلف مساجد میں خصوصی نمازوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس پورے مہینے میں مسلمان خصوصی عبادات میں مشغول رہتے ہیں۔ اس بابرکت مہینے میں مسلمان زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہیں اور دعاؤں و عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

ایک ماہ کے روزوں کی تکمیل کے بعد عید الفطر (رمضان عید) کا تہوار منایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande