
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س)۔ آج چھترپتی شیواجی مہاراج کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے یاد کرتے ہوئے انہیں نمن کیا۔
بی جے پی کے صدر نتن نوین نے ایکس پر لکھا کہ ہندوی سوراجیہ کے عظیم حامی اور بے مثال بہادری کی علامت چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ان کی غیر معمولی ہمت، دور اندیش قیادت اور مادر وطن کے تئیں غیر متزلزل عقیدت نے انہیں حب الوطنی، فرض اور انصاف کے نمونے کے طور پر قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی آج بھی نسلوں کو عزت نفس، تنظیم اور قوم کی تعمیر کی ترغیب دیتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج 19 فروری 1630 کو موجودہ ریاست مہاراشٹر کے پونے ضلع کے شیو نیری قلعے میں ایک مراٹھا جنرل شاہ جی بھونسلے کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔مراٹھا سپہ سالار شاہ جی بھونسلے کے اختیا ر میں بیجاپور سلطنت کے تحت پونے اور سوپے کی جاگیریں تھیں، اور ان کی والدہ، جیجا بائی، ایک دیندار خاتون تھیں۔ بہادر مراٹھا جنگجو نے ہندوی سلطنت قائم کی۔ انہوں نے بے شمار لڑائیاں لڑیں، متعدد بار مغلوں سے لوہا لیا اور کئی قلعے فتح کئے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد