
نئی دہلی، 19 فروری (ہ س):۔
بھارت اے آئی چوٹی کانفرنس کے دوران جمعرات کو نئی دہلی فرنٹیئر اے آئی امپیکٹ کمٹمنٹس کا اعلان کیا گیا جن کا مقصد اے آئی کو شمولیت ، ترقی پر مبنی، اور عالمی سطح پر متعلقہ بنانا ہے۔
ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران ممالک اور بڑی ٹیک کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے سامنے اس کا اعلان کیا۔
اس عزم کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے پروگرام کے دوران گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی ،اوپن اے آئی کے سی ای او سیم الٹ مین ، میٹا کے چیف اے آئی آفیسر الیگزینڈر وانگ، اور اینتھروپیک کے سی ای او ڈاریو امودیئی سمیت عالمی ٹکنالوجی کے دنیا کے ماہرین نے شرکت کی اشونی ویشنو نے کہا کہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کی کامیابی کا ثبوت نئی دہلی فرنٹیئرز اے آئی امپیکٹ کمٹمنٹس سے ملتا ہے۔ یہ اقدامات دو اہم اہداف پر مرکوز ہیں: پہلا، ڈیٹا کے ذریعے روزگار اور معاشی تبدیلی کے لیے ثبوت پر مبنی پالیسیاں بنانا، اور دوسرا، اے آئی نظام کو کثیر لسانی اور ثقافتی طور پر مضبوط بنانا۔ یہ اقدام خاص طور پر گلوبل ساو¿تھ (ترقی پذیر ممالک ) کے لئے اے آئی کو شمولیت اے آئی کو جامع اور موزوں بنانے میں ہندوستان کی قیادت کو ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر نے سمٹ کے تیسرے دن (بدھ کو) ہندوستان کے اے آئی گورننس ویژن کی نقاب کشائی کی۔ چوٹی کانفرنس کے دوران، سمٹ کے ورکنگ گروپس کے کلیدی اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے عالمی اے آئی ترجیحات پر باہمی تعاون کے لیے مرحلہ طے کیا۔ انہوں نے ذمہ دار اختراع کے لیے ہندوستان کے وزن کو عالمی اے آئی سفر کے لیے رہنمائی کی روشنی کے طور پر بیان کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ