آر ایس ایس کے سربراہ بھاگوت کا اتراکھنڈ کا دو روزہ دورہ 22 فروری سے ، ممتاز شہریوں اور سابق فوجیوں سے بات چیت کریں گے۔
دہرادون، 18 فروری (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن راو¿ بھاگوت 22 اور 23 فروری کو اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے۔ وہ سنگھ کے صد سالہ سال کے ایک حصے کے طور پر سماج کے مختلف طبقوں کے لیے منعقد کیے گئے خصوصی مکالمے کے
بھاگوت


دہرادون، 18 فروری (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن راو¿ بھاگوت 22 اور 23 فروری کو اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے۔ وہ سنگھ کے صد سالہ سال کے ایک حصے کے طور پر سماج کے مختلف طبقوں کے لیے منعقد کیے گئے خصوصی مکالمے کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔

اتراکھنڈ کے صوبائی سکریٹری دنیش سیموال نے بدھ کو کہا کہ 22 فروری کو سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت اتراکھنڈ کے ممتاز شہریوں سے بات چیت کریں گے۔ معاشرے کے مختلف شعبوں میں فعال اور قائدانہ کردار ادا کرنے والے افراد کو اس پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔ 23 فروری کو وہ ریاست کے ریٹائرڈ فوجیوں کے ساتھ خصوصی مکالمے کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ ریاست میں سنگھ کے کارکنوں نے سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہریوں اور سابق فوجیوں کی فہرست مرتب کی ہے اور ان سے رابطہ کرکے انہیں مدعو کر رہے ہیں۔ ان ڈائیلاگ پروگراموں کے ذریعے سماج کے متنوع طبقوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دے کر ایک ترقی یافتہ، بہتر اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک مثبت ماحول بنایا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande