
۔صدرجمہوریہ مرمو نے بین الاقوامی فلیٹ ریویو کا مشاہدہ کیا اور سمندری روایات پر اعتماد کا اظہار کیا
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ہندوستان نے 1971 کی جنگ میں جس جگہ پاکستانی آبدوز غازی کو ڈبو دیا تھا، اسی جگہ ایک بار پھر تاریخ کی گونج سنائی دی ۔ وشاکھاپٹنم کے اسی تاریخی ساحل پر بدھ کو ہندوستانی بحریہ نے اپنی سمندری طاقت، پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی شراکت داری کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا مشاہدہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فلیٹ ریویو میں حصہ لینے والی تمام بحری افواج عالمی ترقی، خوشحالی اور مجموعی بہبود کے راستے کے طور پر سمندروں کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بین الاقوامی بحری بیڑے کا جائزہ سمندری روایات کے لیے ممالک کے درمیان اتحاد، اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ سمندروں کے ساتھ ہندوستان کا رشتہ گہرا اور پائیدار ہے۔ صدیوں سے، یہ سمندر ہندوستان کے لیے تجارت، رابطے اور ثقافتی تبادلے کے راستے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری خطے سمیت بین الاقوامی تعلقات کے تئیں ہندوستان کا نقطہ نظرہمارے فلسفے ”وسودھیو کٹمبکم“ یا ”دنیا ایک خاندان ہے“ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے تمام ہندوستانیوں کی جانب سے دوست بحریہ کے افسروں اور ملاحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی خدمات کے ذریعے اپنے ممالک کی بہترین روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔
بحریہ کے کپتان وویک مدھوال نے بتایا کہ یہ ہندوستان میں منعقدہ تیسرا انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ہے۔ آج، ہم نے اس سمندری جائزے میں حصہ لیتے ہوئے 70 سے زیادہ پلیٹ کی شرکت کا مشاہدہ کیا، جس میں 18 بیرونی ممالک کے 19 جہازوں کے ساتھ ساتھ انڈین کوسٹ گارڈ اور شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے جہاز بھی شامل ہیں۔ اس سال، پہلی بار، دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت ہندوستان کے فلیٹ ریویو میں حصہ لے رہا ہے۔ ہم نے موبائل کالم میں دیسی ساختہ کلوری کلاس آبدوز کی شرکت بھی دیکھی۔ اس کے علاوہ، کئی ہندوستانی ڈیزائن کردہ اور بنائے گئے پلیٹ فارم نے حصہ لیا، جن میں ڈسٹرائر، فریگیٹس، اے ایس ڈبلیو شیلوواٹر کرافٹ، سروے کشتی اور غوطہ خوری میں مددگار کشتیشامل ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ فلائی پاسٹ کے ذریعہ بحریہ کی فضائی طاقت کا مظاہرہ کیا گیاجس میں فائٹر، ٹرینر، ہیلی کاپٹر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میری ٹائم گشتی طیارے شامل تھے۔ ان تمام طیاروں نے اس سال انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں حصہ لیا۔ کیپٹن مدھوال نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم میں ہونے والے تین بڑے پروگرام بین الاقوامی بحری بیڑے کا جائزہ، کثیر قومی بحری مشق 'میلان' اور نیول چیفس کانکلیو کے ساتھ، ہندوستان اس تاریخی بحری میل جول کا ایک اہم حصہ بن رہا ہے۔ ان تقریبات میں 72 ممالک کے تقریباً 72 وفود شرکت کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد