
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ دوحہ میں کھیلے جا رہے قطر اوپن 2026 میں عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز نے آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلے راونڈ میں فرانس کے آرتھر رینڈرکنیش کو 4-6، 6-7 (7/5) سے ہرا کر دوسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔
میلبورن میں خطاب جیت کر کریئر گرینڈ سلم پورا کرنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بنے الکاراز کو 30ویں رینکنگ والے رینڈرکنیش کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں سیٹ بے حد مسابقتی رہے، لیکن ہسپانوی اسٹار نے فیصلہ کن موقعوں پر صبر و تحمل برقرار رکھا۔
میچ کے بعد الکاراز نے کہا، ”یہ مقابلہ بے حد مشکل تھا۔ آرتھر بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔ پہلے دور میں کوئی بھی ان کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا۔ میں خوش ہوں کہ میں نے مشکل لمحات میں صبر برقرار رکھا اور مثبت رہ کر شاندار ٹینس کھیلا۔“
اب الکاراز کا سامنا دوسرے دور میں فرانس کے 60ویں رینکنگ والے ویلنٹین روئر سے ہوگا۔ پہلے سیٹ میں پانچویں گیم میں سروس بریک حاصل کر کے الکاراز نے سبقت بنائی، جبکہ دوسرے سیٹ میں رینڈرکنیش نے سخت مزاحمت کی۔ حالانکہ ٹائی-بریک میں الکاراز نے شاندار فورہینڈ ونر لگا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
الکاراز کے اہم حریف یانک سنر ڈرا کے دوسرے حصے میں ہیں۔ مئی 2024 میں میڈرڈ میں آندرے روبلیف کے خطاب جیتنے کے بعد سے، ان دونوں کھلاڑیوں کی موجودگی والے کسی بھی ٹورنامنٹ میں کوئی دیگر کھلاڑی خطاب نہیں جیت سکا ہے۔
الکاراز اگر اگلے دور میں جیت درج کرتے ہیں تو کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا سابق چمپئن کیرن خاچانوف سے ہو سکتا ہے۔ ساتویں سیڈ حاصل کرنے والے خاچانوف نے جاپان کے لکی لوزر شنتارو موچیزوکی کو تین سیٹوں میں ہرایا۔
وہیں یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس نے تیونس کے وائلڈ کارڈ کھلاڑی معز ایشارگوئی کو ہرا کر 2023 چمپئن دانیل میدویدیف سے مقابلہ طے کر لیا ہے۔
چیک جمہوریہ کے جیری لیہیکا، جنہوں نے گزشتہ سال الکاراز کو اسی ٹورنامنٹ میں باہر کیا تھا، نے اپنے پہلے میچ میں امریکہ کے جینسن بروکسبی کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر دمدار شروعات کی۔
قطر اوپن کے دوسرے راونڈ کے ساتھ جوش و خروش مزید بڑھنے والا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن