
چنڈی گڑھ، 18 فروری (ہ س)۔
پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) اس سال جون میں پنجاب کے ڈومیسٹک ٹی 20 مقابلے، پنجاب پریمیئر لیگ (پی پی ایل) کا انعقاد کرے گی۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ نئے نام اور نئے فارمیٹ کے ساتھ منعقد ہوگا۔
پنجاب پریمیئر لیگ 2026 میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام ٹیمیں فرنچائز ماڈل پر مبنی ہوں گی۔ کھلاڑیوں کو نیلامی کے عمل کے ذریعے خریدا جائے گا۔ صرف پنجاب میں رجسٹرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
لیگ میں پنجاب کے معروف انٹرنیشنل کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیسٹ اور محدود اوورز کے اوپنر شبھمن گل، ہندوستان کے نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بلے باز ابھیشیک شرما، اور تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ مارکی پلیئرز کے طور پر شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ رامندیپ سنگھ، نہال وڈھیرا، نمن دھیر، انمول پریت سنگھ، اور پربھ سمرن سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی مارکی لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ موجودہ بھارت 19ٹیم کے رکن نوجوان کھلاڑی ویہان ملہوترا بھی اس لیگ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
سینئر کھلاڑیوں کے علاوہ پنجاب انڈر 23 ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ مینک مارکنڈے، اشونی کمار، گرنور برار، ہرنور سنگھ، رمن دھیر، اور ہرپریت برار جیسے کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، جس سے لیگ میں مقابلہ مزید مضبوط ہوگا۔
اس کے علاوہ سلیل اروڑہ، راگھو شرما، اور دیگر ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی پی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔
تمام کھلاڑی ڈرافٹ کے عمل سے گزریں گے۔ کھلاڑیوں کو قیمت کے مختلف زمروں میں رکھا جائے گا، اور ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر بولی لگا سکیں گی۔ پنجاب پریمیئر لیگ 2026 میں چھ فرنچائزز شرکت کریں گی۔ ریاست کے کئی سرکردہ صنعت کار اور کارپوریٹ گروپ اس ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت اور ملکیت کی حصہ داری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ