ہریانہ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان ۔
چنڈی گڑھ، 18 فروری (ہ س) ریاست ہریانہ سے راجیہ سبھا کی دو نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ہریانہ سے کرن چودھری اور رام چندر جانگڑا کی میعاد 9 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ 90 رکنی ہریانہ اسمبلی میں،
انتخاب


چنڈی گڑھ، 18 فروری (ہ س) ریاست ہریانہ سے راجیہ سبھا کی دو نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ہریانہ سے کرن چودھری اور رام چندر جانگڑا کی میعاد 9 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ 90 رکنی ہریانہ اسمبلی میں، ریاست کی عددی طاقت کے حساب سے ایک سیٹ بی جے پی اور دوسری کانگریس کے پاس جا سکتی ہے۔

اگر حکمراں بی جے پی راجیہ سبھا انتخابات کے لیے دوسری سیٹ کے لیے بھی اپنا امیدوار کھڑا کرتی ہے تو سیاسی مساوات بدل سکتی ہے۔

ماضی میں راجیہ سبھا انتخابات میں بڑے کھیل کھیلے جانے کے دو تین واقعات سامنے آچکے ہیں۔تعداد کی کمی کے باوجود دو بار راجیہ سبھا کی نشستیںبی جے پی جیت چکی ہے۔

دو نشستوں کے لیے 10 اپریل2020 کو انتخابات ہوئے تھے۔ انتخابات میں بی جے پی نے رام چندر جانگڑا اور کانگریس نے دیپیندر سنگھ ہڈا کو میدان میں اتارا تھا۔دونوں رہنماو¿ں کو اس وقت ٹکٹ دیا گیا تھا۔ اس وقت انہوں نے آسانی سے راجیہ سبھا میں اپنی نشستیں حاصل کر لیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں،دیپندر ہڈا نے روہتک پارلیمانی سیٹ سے الیکشن جیتا۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا۔لوک سبھا انتخاب کے بعدکرن چودھری اور ان کی بیٹی شروتی چودھری کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ راجیہ سبھا کی سیٹ دیپیندر ہڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس سیٹ کے لیے اگست 2024 میں ضمنی انتخاب ہوا تھا۔ بی جے پی نے سابق وزیر کرن کو میدان میں اتارا تھا۔کرن اور رام چندر جانگڑا کی میعاد 9 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بدھ کو کمیشن نے…الیکشن پروگرام کا اعلان کیا۔اب بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کے لیڈر راجیہ سبھا میں جانے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے لابنگ جاری ہے۔

ہریانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 20 فروری سے شروع ہوگا۔وزیر خزانہ ہونے کی وجہ سے بطور وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی 2 مارچ کو اپنی حکومت کا دوسرا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ دریں اثنا، راجیہ سبھا انتخابات کی انتخابی مہم بھی جاری رہے گی۔کانگریس کے اپنے 37 ایم ایل اے ہیں۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن یکم فروری 26 کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 5 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 6 مارچ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور 9 مارچ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔

اگر ہر نشست پر ایک ہی امیدوار رہے تو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے دن ہی نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔

دو سے زائد امیدواروں میں مقابلہ ہونے کی صورت میں انتخاب 16 مارچ کو ہوگا اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande