وزیر اعظم مودی سے مل کر فرانس کے صدر میکرون نے کہا- جے ہو!
ممبئی، 18 فروری (ہ س)۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان دورے پر آئے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملاقات کی۔ ممبئی کے لوک بھون میں منگل کو بات چیت اور پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم مودی اور فرانس کے صدر ایمانو
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی۔ میکرون نے اس فوٹو کو ہی ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جے ہو۔


ممبئی، 18 فروری (ہ س)۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان دورے پر آئے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملاقات کی۔ ممبئی کے لوک بھون میں منگل کو بات چیت اور پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ایک ہی کار میں نظر آئے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوستانہ بات چیت کی۔ صدر میکرون نے منگل کی دیر رات کار میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ سفر کا فوٹو ایکس پر شیئر کیا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے لکھا، ”جے ہو!“

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور فرانس نے منگل کو اپنے رشتوں کو ایک اور نئی تاریخی بلندی دی ہے۔ دونوں ممالک نے اپنی دوستی کو ’خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری‘ میں بدل دیا ہے۔ ممبئی میں وزیر اعظم مودی اور میکرون کے درمیان ہوئی میٹنگ میں دفاع، تکنیک، اسٹارٹ اپ، ضروری معدنیات، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں کئی بڑے اعلان ہوئے۔

صدر میکرون کے دورے کے دوران دفاعی شعبے میں کئی اہم فیصلے ہوئے۔ کرناٹک کے ویمگل میں ’ایچ 125 ہیلی کاپٹر فائنل اسمبلی لائن‘ کا افتتاح ہوا۔ یہ ہندوستان میں نجی شعبے کی پہلی ہیلی کاپٹر فیکٹری ہوگی۔ اسے ٹاٹا اور ایئربس مل کر چلائیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس مل کر ایسا ہیلی کاپٹر بنائیں گے جو ماونٹ ایورسٹ تک پرواز بھر سکے گا۔ دونوں ممالک نے طے کیا ہے کہ اب ہر سال وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت ہوگی۔ انوویشن کو فروغ دینے کے لیے ’انڈیا-فرانس انوویشن نیٹ ورک‘ شروع کیا گیا۔ تکنیک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

وزیر اعظم مودی نے صدر میکرون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کی دوستی کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کے اپنے فرانس دورے کو یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے مارسیل شہر کا ذکر کیا، جہاں پہلی جنگ عظیم کے دوران ہندوستانی فوجیوں نے اپنی بہادری دکھائی تھی۔ انہوں نے ویر ساورکر کو بھی یاد کیا، جنہوں نے اسی شہر میں انگریزوں کی قید سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی۔

اس موقع پر صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر اعظم مودی کو 2026 میں فرانس کی صدارت والے 52ویں جی-7 سربراہی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔ میکرون نے کہا کہ سربراہی اجلاس سے پہلے ہندوستان اور فرانس کے درمیان بین الاقوامی ایجنڈے پر معاہدہ کرنے کے لیے عارضی میٹنگ ہونی چاہیے۔ ہندوستان اگلی برکس کانفرنس کی صدارت کرے گا اور فرانس جی-7 گروپ کی میزبانی کرے گا۔ اسی کے پیش نظر فرانس کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے انوویشن پر کام کرنے کا موقع بنایا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ، میکرون نے تحقیق، طلبا کے تبادلے اور تجارت کے شعبے میں نئی دہلی اور پیرس کے درمیان موثر شراکت داری کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، یہی وہ بات ہے جو میں وزیر اعظم مودی کے اقوال میں جوڑنا چاہتا تھا۔ وزیر اعظم مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے گیٹ وے آف انڈیا پر انڈیا-فرانس ایئر آف انوویشن 2026 کی باضابطہ شروعات کی۔ اس پہل کا مقصد ہندوستان اور فرانس کے درمیان انوویشن، تکنیک، اسٹارٹ اپ، تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں تعاون کو اور مضبوط کرنا ہے۔

وہیں، کرناٹک کے بنگلورو میں منعقد 6ویں انڈیا-فرانس سالانہ دفاعی مذاکرے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان، فرانس کی اسٹریٹجک خود مختاری اور مضبوط یورپی دفاعی پالیسی کے تئیں اس کے عزم کی ستائش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہوا انڈیا-یورپی یونین سیکورٹی اور دفاعی شراکت داری معاہدہ دونوں فریقوں کے تعاون کو اور مضبوط کرے گا۔ ہندوستان اس ڈھانچے کا استعمال دو طرفہ اور وسیع یورپی سطح پر علاقائی استحکام اور مشترکہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کرنا چاہتا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون معاہدے کو اگلے 10 سال کے لیے تجدید کیا۔ اسے ہندوستان اور فرانس کی گہری دوستی اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande